کراچی: بچی سے زیادتی اور قتل کا معمہ حل، پڑوسی فرحان نے اعتراف جرم کرلیا

04 مارچ 2019

Karachi : bachi se zayad-ti aur qatal ka moamma hal, parosi farhan ne aitraaf jurm karliya

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ حل ہوگیا۔ گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

بن قاسم ریلوے کالونی میں 3 روز قبل 10 سالہ خدیجہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ بچی کی لاش پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ پولیس نے 16 افراد کو حراست میں لے کر مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ پڑوسی فرحان نے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت پیش کر کے مزید ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

 119