اوبر کمپنی، کریم کی خریدار؟

02 مارچ 2019

uber company, kareem ki khredar ?

دنیا بھر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس Russia فراہم کرنے والی کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے اپنے حریف کریم کو خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خبر رساں رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے باخبر لوگوں کے مطابق اوبر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے اپنے دبئی سے تعلق رکھنے والے حریف کریم نیٹ ورکر کی خریداری کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی جارہی ہے۔

ان افراد کی جانب سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا گیا کہ کمپنیز آنے والے ہفتوں میں نقد اور شیئرز ٹرانزیکشن کا اعلان کرسکتی ہے جو کریم کی قیمت تقریباً 3 ارب ڈالر billion dollor تک پہنچا دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا جبکہ کمپنیز کے نمائندگان نے اس سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔

سین فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی اوبر اپنی ترقی پر زور دے رہی ہے اور فوڈ ڈیلوری، لاجسٹکس، الیکٹرک بائیکس اور خود چلنے والی گاڑیوں میں جارحانہ طور پر سرمایہ کاری کر رہی ہے کیونکہ اس کا مقصد اس سال خود کو عوامی پیشکش کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس تمام معاملے سے باخبر افراد نے کہا کہ اوبر اور کریم نے جولائی میں ابتدائی طور پر بات چیت کی تھی تاکہ مشرق وسطیٰ میں سفری سہولیات کو مشترکہ کیا جاسکے۔

کریم، جس کے پیچھے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی سرمایہ کاری کمپنی اور جاپان کی بڑی ای کامرس کمپنی راکوتین ہیں، انہوں نے 2016 میں فنڈنگ مرحلے میں اس کی لاگت 1 ارب ڈالر billion dollor لگائی تھی اور اسے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں سے ایک بنا دیا تھا۔

کریم کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے پاس 10 لاکھ سے زائد ڈرائیورز ہیں اور یہ مشرق وسطیٰ میں 100 سے زائد شہریوں میں سروس Russia فراہم کرتی ہے۔

تاہم اپنے حریف کو حاصل کرنے کے لیے اوپر کو بہتر حکمت عملی اپنانی ہوگی، کمپنی کی جانب سے عمومی طور پر ان ڈیلز کو اپنے مہنگے بیرون ملک آپریشنز کو آف لوڈ کرنے اور مقابلہ کرنے میں استعمال کرچکی ہے۔

یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں اوبر کے عزم کی جانب اشارہ ہے، جہاں اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک سعودی عرب Saudi Arabia خودمختار دولت فنڈ ہے جس کی نگرانی سعودی ولی عہد Crown Prince محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman کی جانب سے کی جاتی ہے۔

 141