یہ 7 فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں ضرور دیکھیں

02 مارچ 2019

yeh 7 filme Pakistani cinema gharon mein zaroor dekhen

پاکستانی سینما گھروں میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد پرانی پاکستانی فلموں کی سینما اسکرینز پر واپسی نمائش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاک بھارت India کشیدگی کے باعث گزشتہ سال وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان Pakistan میں بھارتی Indian فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سینما مالکان نے بولی وڈ فلموں کی اسکریننگ روکتے ہوئے پاکستانی فلموں کی نمائش شروع کردی۔

پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ فلموں کی نمائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی Indian فلموں کی اسکریننگ ہٹنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں پاکستان Pakistan اور ہولی وڈ کی کافی متاثر کن فلمیں سامنے آئیں جن میں ’جراسک ورلڈ 2‘، ’آزادی‘ اور ’فیوریس 8‘ شامل ہیں۔

یہاں ایسی فلموں کی فہرست دی جارہی ہے جو آپ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ضرور محظوظ ہون گے:

جوانی پھر نہیں آنی 2

کامیڈی رومانوی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 گزشتہ سال عید پر ریلیز ہوئی تھی جو سب سے زیادہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی، فلم کی بہترین کہانی، اداکاری اور مثبت ریویوز نے اسے پاکستان Pakistan کی سب سے کامیاب فلم بھی بنادیا۔

فلم میں ہمایوں سعید، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ، کبریٰ خان، ماورا حسین، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان اور احمد علی بٹ نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

پنکی میم صاب

دبئی میں رہنے والی ایک لڑکی کی کہانی پر مبنی فلم پنکی میم صاب شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم میں ایک نوکری کی زندگی کی کہانی کو پیش کیا گیا جبکہ خواتین کا دوسری خواتین کو سپورٹ کرنے کے خیال کو بھی پسند کیا گیا۔

اسپائڈر مین - ان ٹو دی اسپائڈر ورس

اسپائڈر ورس نے اپنی ریلیز کے بعد متعدد ایوارڈز حاصل کیے، اس فلم کو صرف امریکا میں ہی نہیں پاکستان Pakistan میں بھی شائقین نے بےحد پسند کیا۔

فلم کو آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کی وجہ اس میں کاسٹ کی بہترین اداکاری، کیمرا ورک اور اینیمیشن کا کام ہے۔

پرواز ہے جنون

پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم پرواز ہے جنون گزشتہ سال کی دوسری کامیاب فلم تھی، جس میں احد رضا میر، حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر جیسے اداکاروں نے کام کیا۔

رومانوی، کامیڈی ڈرامہ فلم اپنی کہانی سے بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ڈونکی کنگ

سیاسی کارٹون فلم ڈونکی کنگ صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بڑوں کے لیے بھی اتنی ہی خاص رہی، کیوں کہ اس فلم میں موجود کرداروں سے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی خود کو جوڑا۔

فلم کی خاص بات اداکاروں کا وائس اوور بھی رہا، جبکہ اینیمیشن کو بھی خوب سراہا گیا۔

بوہیمین ریپسڈی

بوہیمین ریپسڈی ایک میوزک بینڈ کے مرکزی گلوکار کی جدوجہد کی کہانی ہے، جس نے پوری دنیا میں شائقین کو اپنا دیوانہ بنادیا۔

فلم کے مرکزی کردار ریمی ملک کو رواں سال آسکرز میں اس فلم کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

3 بہادر: رائز آف دی واریئر

3ڈی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر کا ہر حصہ ہی بچوں اور بڑوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا، فلم میں بچوں کی سپرپاورز نے فلمی ولن کو شکست ہی نہیں دی بلکہ بہترین کام سے لوگوں کا دل بھی جیت لیا۔

اس کارٹون فلم کو بچوں کے ناولز کا بھی حصہ بنایا۔

 80