قومی اسمبلی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر اراکین کا خراج تحسین

26 فروری 2019

qaumi assembly, pak fazaiya ki jawabi karwai par arakeen ka kharaaj tehseen

کراچی: (دنیا نیوز) بھارت India کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی قائدین کی بھارتی Indian ڈرامے کے خلاف گھن گرج گونجتی رہی اور ان کی جانب سے بھارتی Indian جارحیت پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بھارتی Indian فضائیہ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت India کا چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرنا چاہیئے، سیاستدان پاک افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت India کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انھوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ بھارت India کو اجلاس میں نہ بلایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پہلےاوآئی سی اجلاس میں پاکستانی صدرکودھمکی دیناپڑی کہ بھارت India اگروہاں بیٹھے گاتوپاکستان Pakistan شرکت نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایل اوسی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مودی بوکھلاہٹ کاشکارہے، بھارت India الیکشن کیلئےپاکستان Pakistan مخالف ماحول بناناچاہتاہے اور پلوامہ Pulwama حملے پر دھمکیاں دینی شروع کر دیں لیکن پاک فوج Pakistan Army کے جواب پر دشمن کے طیارے بھاگ کھڑے ہوئے جس پر خوشی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ مودی کابھارت India جارحیت پھیلانے والا ملک ہے، ہم نے پارلیمنٹ کے کہنے پرنیٹوسپلائی روٹ بندکیے، وزیراعظم عمران خان Imran Khan معاملے پر خود آ کر ایوان کو بریف کریں۔ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، متحدہ رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر جارحیت کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

دریں اثنا کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخرسے بلند کردیا، بھارت India جنگ مسلط کرنے کی ہرگز غلطی نہ کرے۔انھوں نے کہا کہ پاک افواج بھارتی Indian عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 101