بھارتی Indian فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

24 فروری 2019

Bharti fouj ki reyasti dehsatgardi jari, 3 kasmiri nojawan shaheed

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی Indian فورسز کی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے کلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس Russia کے مطابق واقعہ کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کشمیری مظاہرین قابض فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ ادھر کلگام میں جھڑپ کے دوران پولیس ڈی ایس پی امن ٹھاکر ہلاک جبکہ فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

ادھر بھارتی Indian سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران یاسین ملک سمیت 200 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر گرفتاریوں کے خلاف وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی Indian مظالم عروج پر، آرٹیکل 35 اے کی سماعت سے قبل وادی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ وادی کو چھاؤنی میں بدلنے اور گرفتاریوں کےخلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

حریت رہنماؤں نے کل بھی وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ بھارتی Indian سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35اے کی سماعت کل ہو گی۔ اس شق کے تحت کوئی شخص صرف اسی صورت میں جموں کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔ کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔

 84