زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے: شیخ رشید

23 فروری 2019

Zardari ka tehreek chalanay wala fuse hi ura sun-hwa hai : Sheikh rasheed

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے اور ان کا پاس ورڈ گم ہوگیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، اب موبائل فون پر دیکھا جا سکے گا کس نے کرایہ دیا کس نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اخراجات کم کرکے 2.4 ارب روپے کمائے ہیں، ملک میں مزید فریٹ اور مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سے کراچی نان اسٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس چلائی جائے گی جو وی آئی پی ہوگی۔

’زرداری کا پاس ورڈ گم ہوچکا‘

سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے، ان کا پاس ورڈ گم ہوچکا ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گرفتاری کا بول گئے تاہم صحافی کے بتانے پر انہوں نے تصحیح کی اور کہا کہ سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ایک مکھی نے بھی پر نہیں مارا۔

نوازشریف کو کھلی ہوا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے: شیخ رشید

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کی بات کرتے نہیں دیکھا، نوازشریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں، نوازشریف کو کھلی ہوا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو ایسی ایسی بیماری نکلتی ہے جس کا پاکستان Pakistan میں کوئی علاج نہیں صرف برطانیہ میں ہی ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے چالیس سال ملک پر قبضہ کیےرکھا، عجیب فیشن ہے زرداری کہتے ہیں میرا کیس کراچی میں چلاؤ اور نوازشریف کہتے ہیں لاہور میں چلاؤ، اس کے پیچھے کچھ تو وجہ ہوگی۔

پی ٹی آئی PTI میں میرا کوئی مخالف نہیں: شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی PTI میں میرا کوئی مخالف نہیں، عمران خان Imran Khan میرا بھائی ہے اور پی ٹی آئی PTI والے بچے ہیں، صرف عمران ہی پی ٹی آئی PTI ہے۔

پی اے سی کی ممبر شپ کا دعویٰ

وزیر ریلوے نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر ہوں جس کا نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے، جس دن چاہوں گا پی اے سی میں چلا جاؤں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول سے صلح ہوگئی ہے، میڈیا ہر بار میری ان سے لڑائی کرانا چاہتا ہے لیکن بلاول نے معافی مانگ لی ہے تو بات ختم۔

اگر بھارت India نے حملہ کیا تو یکمشت تمام قرضے چکا دیں گے: وزیرریلوے

پاک بھارت India کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مودی آر ایس ایس RSS کا شوٹر ہے، وہ چار ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان Pakistan سے پنگا لینے کی کوشش کررہا ہے، مودی نے 70 فیصد تک جنگ کے چانس پیدا کیے ہیں، اگر بھارت India نے حملہ کیا تو یکمشت تمام قرضے چکا دیں گے۔

 79