حکومت کو اب مزید وقت نہیں دیں گے، آصف زرداری

20 فروری 2019

hukoomat ko ab mazeed waqt nahi den ge, Asif Zardari

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان Pakistan پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا اب مزید نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے، ان ہنگامی حالات میں کشمیر کی صورتحال اہم ہے، نابالغ حکومت کوسمجھ نہیں آرہی۔

آصف زرداری نے کہا ہم چاہتے تھے کہ موجودہ حکومت چلے اور لوگوں کے مسائل حل کرے لیکن حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا، اب مزید نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے سے پاکستان Pakistan دنیا میں مزید تنہا ہو گیا ہے۔ بھارت India نے جارحیت کی تو پیپلز پارٹی پاک فوج Pakistan Army کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ بھارت India نے ممبئی حملوں کا الزام بھی پاکستان Pakistan پر لگایا تو پاکستان Pakistan نے سفارتی محاذ پر اس کا مقدمہ لڑا۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے مسائل پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا۔ موجودہ حکومت کوعالمی سطح پر بہترین سفارت کاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج گرفتار کیا گیا ہے، وہ ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے پہلے بھی ایسے رویوں کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ جیل میرا دوسرا گھر ہے، بلاول میرا اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے، وہ مقابلہ کرے گا۔

 107