ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

20 فروری 2019

malik ke mukhtalif shehron mein barish ke baad sardi ki shiddat mein izafah

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے۔

کوئٹہ، پشاور، سکھر، راجن پور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جب کہ بلوچستان Balochistan اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی آج کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے جب کہ مستونگ، پشین، خضدار، قلات، مسلم باغ، زیارت، قلات، مکران، نصیرآباد، ژوب ڈویژن سمیت شمالی بلوچستان Balochistan کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ضلع چمن بھر میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم کل تک ملتوی کردی گئی۔

26 فروری سے بلوچستان Balochistan کے شمال میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان

پنجگور اور گرد و نواح میں بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 26 فروری سے بلوچستان Balochistan کے شمال میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان Balochistan کے شمال میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان Balochistan میں سب سے زیادہ بارش پسنی میں 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، زیارت میں 8، پنجگور میں 5، دالبندین، قلات، خضدار اور سبی میں 4، 4، کوئٹہ اور گوادر Gawadar میں 3 ملی میٹر اور بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد سردی بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح بنوں میں 12، چراٹ میں 9، اپر دیر اور کاکول میں 7،7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ اور لوئر دیر میں 5،5، چترال اور پٹن میں 4،4 ملی میٹر، پارا چنار، سیدو شریف اور بالاکوٹ میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سکھر اور گرد و نواح میں رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں بارش کے باعث سیپکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

پرانا سکھر، جناح چوک، نیوپنڈ، مینارہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، جب کہ ذرائع سیپکو کا کہنا ہے کہ بارش رکنے پر فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

جیکب آباد، کندھ کوٹ اور کشمور و گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کے شہر راجن پور اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے

 120