28 کھرب روپے کے معاہدوں کے بعد سعودی ولی عہد Crown Prince کا مزید سرمایہ کاری کا اعلان

18 فروری 2019

28 kharab rupay ke muahidon ke baad Saudi walii ehad ka mazeed sarmaya kaari ka elaan

اسلام آباد: سعودی ولی عہد Crown Prince شہزادہ محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman نے کہا ہے کہ 28 کھرب روپے کے معاہدے پاکستان Pakistan میں سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، سعودی عرب Saudi Arabia پاکستان Pakistan میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی جانب سے سعودی ولی عہد Crown Prince شہزادہ محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب میں سعودی ولی عہد Crown Prince نے کہا کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی قیادت میں پاکستان Pakistan بہت آگے بڑھےگا، پاکستان Pakistan کا مستقبل روشن ہے۔

سعودی ولی عہد Crown Prince شہزادہ محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman نے کہا کہ ولی عہد Crown Prince بننے کے بعد ان کا یہ ایشیا کا پہلا دورہ ہے اور وہ سب سے پہلے پاکستان Pakistan آئے ہیں۔

تقریب سے وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے ، سعودی ولی عہد Crown Prince اور ان کے وفد کا پاکستان Pakistan میں خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب Saudi Arabia ہمیشہ سے پاکستان Pakistan کا دوست اور بھائی رہا ہے ، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔

عمران خان Imran Khan نے کہا کہ میرے لیے مکہ اور مدینے کا سفر سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، سعودی عرب Saudi Arabia ہر ضرورت اور مشکل میں ہمارے ساتھ رہا ہے، ہمیں سیاحت کے شعبےمیں بہت کام کرناہے۔

عمران خان Imran Khan نے کہا کہ پیٹروکیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں مفاہمت بہت زیادہ اہم ہے، پاکستان Pakistan اور سعودی عرب Saudi Arabia اپنے تعلقات کو بلندیوں پر لے جارہے ہیں، پاکستان Pakistan میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں، سی پیک CPEC سے دنیا کی بڑی مارکیٹ سے روابط بڑھیں گے۔

عمران خان Imran Khan نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد Crown Prince محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman 2 روزہ دورے پر پاکستان Pakistan پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javeed Bajwa نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

 121