آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، وزیر پٹرولیم

15 فروری 2019

IMF gass main izafa karna chahta hai Ghulam Sarwar

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس بلوں کے نئے سلیب پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب Saudi Arabia پٹرولیم سیکٹر میں دس ارب ڈالر billion dollor سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

گیس کے بھاری بلوں پر عوام کی دہائی کا اثر، حکومت گیس کے نئے سلیب واپس لینے پر آمادہ، سعودی ولی عہد Crown Prince کے دورہ کے دوران پٹرولیم سیکٹر میں دس معاہدوں کا امکان، تیل اور گیس کے شعبہ میں دس ارب ڈالر billion dollor سے زائد سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گیس بلوں میں حالیہ اضافہ کی انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں جنوری سے اضافہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

سعودی ولی عہد Crown Prince کے دورہ کے حوالے سے غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ گوادر Gawadar ریفائینری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سمیت دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب Saudi Arabia ایل این جی سیکٹر اور گیس سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔ گوادر Gawadar ریفائنری سے دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہوگی، اس سے تیل کی درآمد میں سالانہ 1.2 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

 77