'عمران خان Imran Khan اب کنٹینرپرنہیں وزیراعظم کی کرسی پربیٹھے ہیں تقریر تو بدل لیں'

13 فروری 2019

' Imran Khan ab kantinar pr ni wazeer e azam ki kursi prbithe hain taqreer to badal len '

اسلام آباد: پاکستان Pakistan مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان Imran Khan اب کنٹینر پر نہیں وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، اپنی تقریر تو بدل لیں۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو پاکستان Pakistan کے سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان Imran Khan عوام سے معافی مانگتے کہ غریبوں کی چھتیں چھینیں اور بنی گالہ کا محل ریگلولرائز کروایا، وہ عوام سے معافی مانگتے کہ 6 فیصد ملکی گروتھ ریٹ کو نااہلی سے 4 فیصد پر لے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان Imran Khan عوام سے معافی مانگتے کہ نئے پاکستان Pakistan میں لوگوں کو چھ ماہ میں غربت میں دھکیل دیا ہے اور 300 ارب روپے منی لانڈرنگ Money laundering کا جھوٹ بولا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎آپ کو کتنی دفعہ یاد کرایا جائے کہ آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں،کنٹینر پر نہیں، اس لیے اپنی تقریر تو بدل لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان Imran Khan آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے اور عوام سے معافی مانگتے کہ میں نے جو خواب دکھائے تھے اور قوم سے وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کر سکا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے ریلوے کی ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 64