مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید، وادی بھر میں مکمل ہڑتال

13 فروری 2019

maqboza Kashmir mein mazeed 2 nojawan shaheed, waadi bhar mein mukammal hartaal

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی Indian فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی Indian فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے بھارتی Indian آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش کے خلاف آج اور کل وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

بھارتی Indian سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق آج اور کل سماعت ہونی ہے، اس قانونی دفعہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے۔

 66