اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف Shehbaz Sharif کے حق میں ڈٹ گئیں

12 فروری 2019

oppostion jamaten Shahbaz shareef ke haq mein datt gayeen

اپوزیشن جماعتیں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف Shehbaz Sharif کے حق میں ڈٹ گئیں۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ Khursheed Shah نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے ہیں، حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا، قومی اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ عمران خان Imran Khan اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب عوام کو لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔

عمران خان Imran Khan کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کو پاکستان Pakistan کی تذلیل قرار دیتے ہوئے خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ عمران خان Imran Khan پاکستان Pakistan کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو شہباز شریف Shehbaz Sharif کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائے، حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ چلانے کی کوشش کی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے اسپیکر اسد قیصر Asad Qaiser کو پریشان کر دیا ہے، اسپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردوبدل کا اختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرنے کا اختیار ہے۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے، ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں نہ سمجھیں گے۔

 155