راجہ ریاض کی بھی شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت

12 فروری 2019

Raja Riaz ki bhi Sheikh rasheed ko public akavnts committee ka mumbar bananay ki mukhalfat

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریاض فتیانہ کے بعد راجہ ریاض نے بھی شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا شہباز شریف Shehbaz Sharif جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے، خود روکیں گے۔

شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے بارے تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت سامنے آگئی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پی ٹی آئی PTI کے متعدد ممبران نے شیخ رشید کو ممبر نہ بنانے کی بات کر دی۔ راجہ ریاض کا کہنا ہے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں۔

پی ٹی آئی PTI کے ممبر پی اے سی نے مزید کہا کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif جہاں غلط کام کرنا چاہیں ہم رکاوٹ بنیں گے، تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔

 111