پی ایس ایل 2019: سستا ترین ٹکٹ 500 روپے کا ہو گا

11 فروری 2019

P S L 2019 : sasta tareen ticket 500 rupay ka ho ga

لاہور: (آن لائن) پاکستان Pakistan سپر لیگ4 کے پاکستان Pakistan میں ہونے والے 8میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی اور لاہور میں شیڈول میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے سے شروع ہوگی ،ان میچز کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار روپے اور سستا ترین ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔،کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 روپے سے لے کر 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک میں فروخت ہوں گے،17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان Pakistan سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان Pakistan میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ ابتک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔پاکستان Pakistan سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان Pakistan کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان Pakistan میں کھیلے جانےوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ Africa کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان Pakistan سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

 141