ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، فیصل واوڈا

11 فروری 2019

demo ki taamer hukoomat ki awleen tarjeeh hai, Faisal wada

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے وژن کے مطابق ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں پانی کی ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان Pakistan میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات کی جس میں آبی وسائل سمیت دیگر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان Pakistan ان ممالک میں شامل ہے جنہیں مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ پاکستان Pakistan میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان Imran Khan حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اس موقع پرامریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 85