مہمند ڈیم کی تعمیر پانچ سال میں مکمل ہوگی، چیئرمین واپڈا

11 فروری 2019

mehmand dem ki taamer paanch saal mein mukammal hogi, chairman wapda

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی، بارہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کو روکنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر پچاس سال تاخیر کا شکار ہے جو پانچ سال میں مکمل ہو گا۔

سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ ڈیسکون کمپنی بلوچستان Balochistan میں بارہ ارب ڈیم کا منصوبہ نہیں لے سکی۔ مہمند ڈیم کیسے بنائے گی۔ بلوچستان Balochistan میں گروک ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر بلوچستان Balochistan کے سیکرٹری ایری گیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ گروک ڈیم میں جوائنٹ ونچر کے باعث ڈیسکون نے کوالیفائی نہیں کیا گروک ڈیم کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ اگر کوئی کمپنی ایک منصوبے میں کوالیفائی نہ کرسکے تو اسے نئے ٹھیکے دینے سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔

 171