بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کا استعمال ختم کر رہے ہیں، وزیر پیٹرولیم

11 فروری 2019

bijli ki pedawar ke liye furnace oil ka istemaal khatam kar rahay hain, wazeer petroleum

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم سیکٹر کے درآمدی بل سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کا استعمال ختم کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے مین سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں اور اس شعبے میں گڈ گورننس لا رہے ہیں۔ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان Pakistan میں تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب Saudi Arabia اور متحدہ عرب امارات united arab emirates کے تعاون سے ملک میں دو بڑی ریفائنریریاں قائم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی نے کنسورشیم میں شامل کمپنیوں کے ساتھ مل کر سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات کے لیے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔

 103