شریف فیملی کو این آر او دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، سعد الحریری

11 فروری 2019

shareef family ko an are o dalwana bohat barri ghalti thi, Saad alhriri

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی، انہوں نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )اور لبنانی ہم منصب سعد الحریری کے درمیان گزشتہ روز دبئی میں مکالمہ ہوا۔

فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )نے انھیں بتایا کہ پاکستان ( Pakistan )میں ایک بار پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سعد الحریری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شریف فیملی کی وعدہ خلافی سے انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔

 69