ہائیکورٹ: شہباز شریف ( Shehbaz Sharif )کی ضمانت پر رہائی

11 فروری 2019

high court : Shahbaz shareef ki zamanat par rihayi, neb ka bench par aitraaz mustard

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف ( Shehbaz Sharif )کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کے معاملے پر نیب کا بینج پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا شہباز شریف ( Shehbaz Sharif )کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف ( Shehbaz Sharif )کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف ( Shehbaz Sharif )کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا ؟۔

 88