ہائیکورٹ: شہباز شریف Shehbaz Sharif کی ضمانت پر رہائی

11 فروری 2019

high court : Shahbaz shareef ki zamanat par rihayi, neb ka bench par aitraaz mustard

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کے معاملے پر نیب کا بینج پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا شہباز شریف Shehbaz Sharif کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف Shehbaz Sharif کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف Shehbaz Sharif کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا ؟۔

 130