افضل گورو کی چھٹی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

09 فروری 2019

afzal goro ki chhutti barsi par maqboza Kashmir mein mukammal hartaal

سری نگر: حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس Russia کی رپورٹ کے مطابق افضل گورو کی برسی کے موقع پر حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور کشمیری شہری بھارتی Indian قابض افواج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ہڑتال کے دوران سری نگر سمیت پوری وادی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے جبکہ تعلیمی مراکز بھی بند ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت India نے افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارتی Indian پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے الزام میں 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

پھانسی کے وقت افضل گورو کی عمر 44 برس تھی، انہیں نہ تو قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی۔

محمد افضل گورو کی زندگی علم، فن اور مزاحمت سے عبارت تھی۔

واضح رہے کہ پیر (11 فروری) کو حریت رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بھی وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں 11 فروری 1984 کو بھارت India نے پھانسی دے دی تھی۔

مشترکہ حریت قیادت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد اور شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہے اور کشمیری اپنے شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے۔

حریت قیادت نے افضل گورو اور مقبول بٹ کی باقیات کو کشمیریوں کےحوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 91