گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز کا قائمہ کمیٹیوں سے متعلق اہم اجلاس!

Hamza Meer

05 فروری 2019

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز کا قائمہ کمیٹیوں سے متعلق اہم اجلاس!

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز کا قائمہ کمیٹیوں سے متعلق اہم اجلاس!

ترتیب و احوال:: حمزہ میر

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز کے اقبال ہال میں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس محمد عاصم انیس کی زیرصدارات چیمبر کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیرمیںز اور ممبران کا اجلاس ہوا اجلاس میں گوجرانوالہ ڈولیپمینٹ اتھارٹی کے چیرمین شیخ عامر رحمان نے خصوصی شرکت کی- صاحب صدر نے احسن طریقے سے اب تک کی تمام کارکردگی رپوٹ پیش کی اور جو کام پچھلی تین چیمبر کی حکومتیں نہیں کر سکیں وہ اس حکومت نے کر کے دکھایا سٹی ٹریفک پولیس سے کامیاب مذاکرات کر کے چیمبر ممبران کے لیے ایک اہم سہولت حاصل کی اب چیمبر ممبران کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کہیں نہیں جانا پڑھے گا چیمبر ہاوس میں ہر وقت ایک ڈاکٹر اور ٹریفک پولیس کا ایک جوان موجود ہو گا جس پر تمام ممبران نے چیمبر صدر عاصم انیس صاحب کا شکریہ ادا کیا- صدر صاحب نے تمام ممبران کی تجاویز سنی اور ان پر عمل درامد کا یقین بھی دلایا- اجلاس سے چیرمین یوتھ کمیٹی سید ولید شاہ نے بھی خطاب کیا سید ولید شاہ گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کی یوتھ سیٹ پر ممبر ہیں اور نوجوانوں کے معملات کو لے کر بہت متحرک ہیں انہوں نے دو اہم معملات کی نشاندہی کی ایک بات انہوں نے ان نوجوانوں کے متعلق کی جو کاروبار میں نئے ہیں اور ان کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے ہے وہ اپنی کمپنی گوجرانوالہ کی بجائے لاہور اور اسلام آباد چیمبر میں رجسٹر کرواتے ہیں کیونکہ ان چیمبرز میں تمام کام آن-لائن ہوتا ہے سید ولید شاہ نے تجویز پیش کی کہ گوجرانوالہ چیمبر کو بھی آن-لائن کیا جائے تا کہ نوجوان آسانی سے اپنی کمپنی رجسٹر کروا سکیں جس تجویز کو صدر صاحب نے منظور کیا اور ولید شاہ کو یقین دلایا کہ اس پر بہت جلد عمل ہو گا اور اس تجویز پر یوتھ کمیٹی کے ممبران کو تمام چیمبر ممبران نے خراج تحسین پیش کیا- دوسری تجویز مختلف تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کے لائسنس بنوانے کے متعلق تھی کہ محتلف تعلیمی اداروں میں کیمپ لگایا جائے اور اس تجویز کو بھی صدر صاحب نے منظور کیا، یوتھ کمیٹی ممبران نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور بھرپور طریقے سے شرکت پر صدر عاصم انیس اور نائب صدر شیخ مصطفی شکیل نے خوشگورا حیرت کا اظہار کیا اور ممبران کی تعریف کی- چیمبر کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ سردار ذیشان طاہر نے بھی اجلاس سے بات کی اور کہا کہ میڈیا ٹیم ہر وقت چیمبر کو میسر ہے جب چاہے ہمیں بلا لیں ہم حاضر ہیں- ڈسٹرکٹ حکومت کے متعلق چیمبر کی کمیٹی کے سربراہ میاں فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کسی چیمبر کے دوست کو کوئی مسلہ ہو ہم سے رابطہ کریں میری کمیٹی حاضر ہے دوسرے ممبران نے بھی اجلاس سے خطاب کیا- دوران اجلاس صدر صاحب نے کمیٹی ممبران کو کہا آپ کی کمیٹیاں اسی طرح ہیں جیسے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں ہوتی ہیں اور جس طرح وہ کمیٹیاں مضبوط ہوتی ہیں اور وہ وزیر کو بلا سکتی ہیں آپ کی کمیٹیاں بھی اسی طرح ہیں چیرمینز کو ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد اپنی کمیٹز کو فعال کریں اور مستقل بنیادوں پر اپنی رپوٹ پیش کریں- سینیر صافی کامریڈ صاحب کے ایثال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی-

 61