عوام کی زندگی میں واضح تبدیلی حکومت کا منشور ہے، وزیراعظم

01 فروری 2019

عوام کی زندگی میں واضح تبدیلی حکومت کا منشور ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی میں واضح تبدیلی حکومت کا منشور ہے۔ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ارکان قومی اسمبلی شاہد احمد، نورین فاروق ابراہیم، شاندانہ گلزار اور محمد یعقوب شیخ نے ملاقات کی اور انھیں اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانا حکومت کا منشور ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے گزشتہ دور میں کئے جانے والے اقدامات کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم کریں گے اور عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نا صرف صوبے بلکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے ارکان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جبکہ کرک اور ڈی آئی خان میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

 74