سعد رفیق کو رکن پی اے سی نہیں بنایا جا سکتا، سپیکر کی معذرت

31 جنوری 2019

Saad Rafeeq ko rukan pi ae si nahi banaya ja sakta, speaker ki moazrat

آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر Asad Qaiser نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو پنلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا رکن بنانے سے معذرت کر لی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں خواجہ سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم سپیکر اسد قیصر Asad Qaiser نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کی سہولت کی خاطر خواجہ سعد رفیق کو رکن نہیں بنایا جا سکتا، خواجہ سعد رفیق کو ممبر پی اے سی بنانے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکنیت کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ ن میں محاذ آرائی نے زور پکڑ لیا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشید کو نامزد کیا گیا تو جواب میں شہباز شریف Shehbaz Sharif نے ایاز صادق کے بجائے خواجہ سعد کو رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں ممبر پی اے سی نامزد کر دیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے بھی ملاقات میں جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif آڈٹ پیرے دیکھیں گے اور میں چیئرمین پی اے سی کا آڈٹ کروں گا۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif ڈیل سے ناکام ہو کر ڈھیل پر آ گئے ہیں۔

اس کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی بھرپور جواب دینے کی تیاری کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایاز صادق کی جگہ خواجہ سعد رفیق کو رکن بنوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر رکنیت کے معاملے پر ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے شہباز شریف Shehbaz Sharif سے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید رکن بنے تو مجھے بھی بنایا جائے، وعدہ کرتا ہوں شیخ رشید کا چہرہ بے نقاب کروں گا۔

 147