شہباز شریف Shehbaz Sharif کا آڈٹ کروں گا، اپوزیشن لیڈر ڈیل سے ڈھیل پر آگئے: شیخ رشید

31 جنوری 2019

Shahbaz shareef ka audit karoon ga, oppostion leader deal se dheel par aagaye : Sheikh rasheed

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے ممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد ہونے پر اپنا ایجنڈا بتا دیا۔ ان کا کہنا ہے شہباز شریف Shehbaz Sharif آڈٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ چیئرمین پی اے سی کا آڈٹ کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ممبر پی اے سی نامزد کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے، اسد قیصر Asad Qaiser نے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ میرا جلد نوٹیفیکشن ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شہباز شریف Shehbaz Sharif آڈ ٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ شہباز شریف Shehbaz Sharif کا آڈٹ کریں گے، دو پبلک اکاونٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف Shehbaz Sharif کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی ممبرپبلک اکاونٹس کمیٹی رہ چکے ہیں اس لئے انکی تقرری کا نوٹیفیکشن ہوتا ہے تو بھرپور انداز میں کام کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پررڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔

 116