فیسوں میں کمی کا حکم پورے ملک کے اسکولوں کیلئے ہے، چیف جسٹس

04 جنوری 2019

feeson mein kami ka hukum poooray malik ke schoolon ke liye hai, cheif justice

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان Pakistan جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی فیس میں کمی کا حکم صرف چند اسکولوں کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ہے۔

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ اسکولوں کی فیس میں کمی کا حکم صرف 22 یا 27 اسکولوں کے لیے نہیں تھا، یہ حکم پورے ملک میں 5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم نے فیسوں میں کمی کا کہا تو انتظامیہ نے اسکول بند کرنے شروع کردیئے، اگر کسی کو ابہام ہے تو ہمیں فائل دیں، پڑھ کے سب کو بتا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 13 دسمبر کو سپریم کورٹ نے 5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے اور 2 ماہ کی چھٹیوں کی فیس کا 50 فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا تھا کہ ملک بھر کے ایسے نجی اسکول جو 5 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرتے ہیں وہ اپنی فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کریں گے جب کہ 5 ہزار یا اس سے کم فیس وصول کرنے والے اسکولوں پر عدالتی فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 75