شہبازشریف چیئرمین پی اےسی قبول نہیں

04 جنوری 2019

shahbaz sharif chairman pi ae si qubool nahi

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کو چئیرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں شہبازشریف بطور چیئرمین پی اے سی قابل قبول نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے سے بہتر ہے احتساب ختم کر دیا جائے، 2 دن بعد شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے چئیرمین پی اے سی کے لیے شہباز شریف Shehbaz Sharif کے نام پر رضامند نہیں تھی تاہم بعد میں مان گئی۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں چیئرمین پی اے سی کیلئے مشاورت مکمل ہوئی جس کے بعد حکومت نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پررضامندی ظاہر کی۔ اس معاملے پر شیخ رشید کا سخت موقف سامنے آیا، گذشتہ روز شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپنے موقف کا نہ صرف اعادہ کیا بلکہ یہ ببانگ دہل کہا کہ مجھے شہباز شریف Shehbaz Sharif کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر اعتراض ہے۔ یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے کہ جس کالونی میں وزرا رہیں وہاں شہباز شریف Shehbaz Sharif بھی رہے۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif وکٹ کےدونوں طرفکھیل رہا ہے۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے، بطور وزیر کہہ چکا ہوں کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانا غلط ہے۔

 81