میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے، عمران اسماعیل

29 دسمبر 2018

mere paas aisi koi ittila nahi ke Sindh mein governor raaj lag raha hai, Imran ismael

سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صوبے میں گورنر راج لگنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان Pakistan کے رہنما خواجہ اظہارالحسن آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے لیے سکھر میں سرکٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں کچھ افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، جن پر قابو پالیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، اسے پورا کریں۔

 64