شہباز شریف Shehbaz Sharif کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

28 دسمبر 2018

Shahbaz shareef ki zirsdart public accounts committee ka pehla ijlaas aaj hoga

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیرحراست اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف Shehbaz Sharif کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا پہلا اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس کے پہلے دن کمیٹی ونگ کے افسران اراکین کو بریفنگ دیں گے اور اجلاس کو بتایا جائے گا کہ ماضی میں کمیٹی نے کیا کام کیا اور کتنا کام باقی رہ گیا ہے۔

اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔

کمیٹی کا دوسرا اور تیسرا اجلاس بالترتیب پیر (31 دسمبر) اور منگل (یکم جنوری) کی صبح ہوگا۔

اس اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان Pakistan کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے سلسلے میں نیب لاہور کی حراست میں ہیں، نیب حکام پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں لاہور سے اسلام آباد Islamabad لاتے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے منسٹر انکلیو میں واقع شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے۔

آج ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے بھی گذشتہ روز شہباز شریف Shehbaz Sharif کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر Asad Qaiser سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی، جسے اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک تھا اور حکومت نے بطور چیئرمین شہباز شریف Shehbaz Sharif کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعدازاں 13 دسمبر کو حکومت اور اپوزیشن میں شہباز شریف Shehbaz Sharif کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

جس کے بعد 21 دسمبر کو شہباز شریف Shehbaz Sharif پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کو پی اے سی چیئرمین بنانے کے فیصلے کو 'آئین وقانون کے منافی' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں۔

 83