العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز: فیصلہ دوپہر 12 بجے کے بعد متوقع

24 دسمبر 2018

alazizya aur flag ship rifrnsz : faisla dopehar 12 bujey ke baad mutawaqqa

اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif کی قسمت کا فیصلہ دوپہر 12 بجے کے بعد متوقع ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک فیصلہ سنائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif کے خلاف عدالتوں نے پاناما کیس سے اب تک تمام اہم فیصلے جمعہ کے روز سنائے تاہم العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ پیر کو آ رہا ہے۔ نواز شریف Nawaz Sharif کیخلاف جمعہ کے روز پہلا فیصلہ 20 اپریل 2017ء کو سنایا گیا، جب سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں اکثریت رائے سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 28 جولائی 2017ء کو متفقہ طور نواز شریف Nawaz Sharif کو نااہل کیا تو بھی جمعہ کا ہی دن تھا۔ سپریم کورٹ نے نااہلی کے خلاف نواز شریف Nawaz Sharif کی نظر ثانی اپیل بھی گزشتہ سال جمعہ 15 ستمبر کو مسترد کی۔ عجب اتفاق ہے کہ احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف Nawaz Sharif کو سزا بھی 6 جولائی 2018ء جمعہ کے دن ہی سنائی۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز، سماعت کے دوران کب کیا ہوا؟

کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی، مریم نواز Maryam Nawaz کا عزم

یاد رہے سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف نیب کو تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ 20 اکتوبر 2017 کو احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دیا تھا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی 2018 کو سنا چکی ہے جس میں نواز شریف Nawaz Sharif کو 10 سال، مریم نواز Maryam Nawaz کو 7 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

پاناما کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا

نواز شریف Nawaz Sharif اور جہانگیر ترین پارلیمانی سیاست سے تاحیات نا اہل

سزا کے بعد گرفتاری دینے کیلئے سابق وزیر اعظم Prime Minister نواز شریف Nawaz Sharif اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے 13 جولائی کو لاہور پہنچے تھے جب انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور نواز شریف، صفدر اور مریم کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف نیب کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ میں 16 گواہان پیش کئے گئے، نواز شریف Nawaz Sharif کو 15 بار اڈیالہ جیل سے پیشی کیلئے لایا گیا، دونوں ریفرنسز پر ابتدائی 103 سماعتیں جج محمد بشیر نے کی تھیں، بعد میں 80 سماعتیں جج ارشد ملک نے کیں۔

 62