وزیرا عظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف آئیندہ ماہ مہمند ڈیم کا افتتاح کریں گے

20 دسمبر 2018

wazir e Azm , cheif justice aur army cheif aa’indaa mah mehmand dem ka iftitah karen ge

پرانی حکومتیں پاکستان Pakistan کو ’’پانی کی جنگ‘‘تک لے آئیں،54سال سے تاخیر کے شکار ڈیم کی تعمیر سے نئی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گی،وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واؤڈا نسلی سیاست دانوں پر حساب بھاری ہوگا ، نواز شریف Nawaz Sharif کوپنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب ملنا چاہیے ،چیئرمین واپڈا اورسیکریٹری آبی وسائل کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )54 سالوں سے تاخیر کا شکار مہمند ڈیم کا افتتاح وزیرا عظم ، چیف جسٹس آف پاکستان Pakistan اور چیف آف آرمی اسٹاف جنوری کے پہلے ہفتہ میں کریں گے ، ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کوحل کرلیا گیا اور اس کیلئے درکار فنڈنگ کا بھی بندوبست کرلیا گیا ، وفاقی وزیر آبی وسائل ، فیصل واوڈا نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور سیکرٹری آبی وسائل شمائل خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کے افتتاح سے پی ٹی آئی کی حکومت کو آنے والی نسلیں یادرکھیں گی ، پی ٹی آئی حکومت نے اس ڈیم کیلئے تین ارب روپے سے زائد رقم خودمختص کی ہے اوراس ڈیم کیلئے کوئی بین الاقوامی فنڈنگ نہیں لی گئی ۔اس ڈیم کیلئے درکار فنڈز واپڈا اپنی موبائلزیشن سے حاصل کرے گی اور ڈیم کی تعمیر مقررہ مدت سے چھ ماہ پہلے کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan اور پی ٹی آئی کی ٹیم وہ تمام تاریخی مسائل حل کرے گی جو آج سے پہلے والی حکومتیں حل نہیں کرسکیں تھیں ۔ وفاقی وزیر آبی وسائل نے واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد میر ایہ کام نہیں ہے لیکن ملکی مفاد میں یہ بھی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نسلی سیاستدانوں پر حساب بھاری ہوگا اور ان سب کو دھکے دوں گا، نواز شریف Nawaz Sharif کو پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب ملنا چاہیے کیونکہ ان سیاستدانوں نے پاکستان Pakistan کے مسائل حل نہیں کئے ۔وفاقی وزیرآبی وسائل نے واضح کیا کہ ملک میں ڈاکوئوں کو اپنی کارکردگی سے شکست دوں گا ۔پرانی حکومتوں نے پاکستان Pakistan کو مسائل کی طرف دھکیلا اور پاکستان Pakistan کو "پانی کی جنگ"تک لے آئے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان Pakistan کے مسائل حل کرے گی اور خوشخبریاں سناتی رہے گی اور دشمنوں کو رلائوں گا۔ واپڈا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ڈیم کے بارے میں بتایاکہ مہمند ڈیم مقامی شدت پسندی کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا اور ہم کافی سالوں سے مجرمانہ غفلت کرتے رہے لیکن پاک آرمی کی طرف سے دہشتگروں کے صفایا کے بعد اب اس منصوبہ پر کام شروع کردیا جائے گااور مقامی کمپنیاں اس ڈیم کی کنسلٹنسی فراہم کریں گے ۔ سیکرٹری آبی وسائل شمائل خواجہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کشن گنگا اور رتلے بھارتی Indian ڈیموں پر عالمی بنک کا تھرڈ فورم جلد بن جائے گاجبکہ دریائے چنا ب پر بھارتی Indian ڈیموں کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے ۔

 76