قومی اسمبلی اجلاس میں آصف زرداری اور شہباز شریف Shehbaz Sharif کی ملاقات

18 دسمبر 2018

qaumi assembly ijlaas mein Asif Zardari aur Shahbaz shareef ki mulaqaat

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی ہال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif سے سابق صدر آصف علی زرداری نے مصافحہ کیا۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif ایوان سے باہر جانے کیلئے اٹھے تو سابق صدر اپنی نشست سے اٹھ کرآئے، مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

غیررسمی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلاول بھٹو Bilawal Bhutto ، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، نوید قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ آمد پر نواز شریف Nawaz Sharif سے ملاقات کے امکان کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 'آپ کہہ دیں۔۔ کرادیں۔۔ جو آپ کا حکم ہو'۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ Khursheed Shah نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif سے ملاقات کی اور یہ ملاقات شہباز شریف Shehbaz Sharif کے چیمبر میں ہوئی۔

 27