لیگ اسپنر یاسر شاہ کی وزیراعظم عمران خان Imran Khan سے ملاقات

15 دسمبر 2018

لیگ اسپنر یاسر شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد : وزيراعظم عمران خان Imran Khan سے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ياسر شاہ نے ملاقات کی۔

وزيراعظم نے لیگ اسپنر ياسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹيں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔

وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بولنگ کی تعریف کی جبکہ وزيراعظم نے ياسر شاہ سے ٹيم کی حالیہ کارکردگی پر بھی بات کی۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا۔

اس کے علاوہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لے کر عمران خان Imran Khan کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لے کر پہلے کیوی ٹیم کو فالو آن کرایا، پھر دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو ٹھکانے لگایا۔

یوں ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان Pakistan عمران خان Imran Khan کا ریکارڈ برابر کیا ، یاسر شاہ نے 184 رنز دے کر 14 وکٹیں سمیٹیں۔

عمران خان Imran Khan نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور میں 116 رنز دے کر 14 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

 54