اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر مہنگا ہو گیا۔

10 دسمبر 2018

open market main dollar mehanga ho gaya .

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،600 پوائنٹس اضافے کے نتیجے میں 100 انڈیکس 39ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہوا، اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا.

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس600 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 200 کے درجے پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کے بااعتماد آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورشئیرز کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور اس کا 138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کراچی سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا شگون ثابت ہوا ہے اور پاور سیکٹر، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

 53