ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں ایک اور بڑی کامیابی

08 دسمبر 2018

malik mein tail o gas ke zakhair ki talaash mein aik aur barri kamyabi

ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے اور سجاول گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

پاکستان Pakistan پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں 3400 میٹر گہرائی میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

پی پی ایل کے تخمینے کے مطابق سجاول کی اس گیس فیلڈ سے تقریباً 90 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

 203