Add new Article

نک جونس سے شادی پر لگنے والے الزامات

06 دسمبر 2018

contentModel.content.description

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونس حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کے ذیلی میگزین ’دی کٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ یہ شادی محض ایک دھوکا ہے۔

'دی کٹ' میں الزام عائد کیا گیا کہ پریانکا کی پی آر ٹیم نے نک جونس کو پھنسایا، جو کافی عرصے سے اداکارہ کے محبت کے ڈرامے کے لیے کسی مشہور شخصیت کی تلاش میں تھی۔

دوسری جانب مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ نک جونس تو ہالی وڈ کی نئی اداکاراؤں میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ پریانکا ایک عالمی شخصیت ہیں تو انہوں نے شہرت کے لیے ان سے شادی کرلی۔

اداکارہ کو آرٹیکل میں’ دنیا کا جعلی فنکار‘ قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ انہوں نے خود سے 10 برس چھوٹے لڑکے کا انتخاب سب کی توجہ مبذول کروانے کے لیے کیا۔

تاہم پریانکا چوپڑہ نے ان تمام الزامات کی تردید کردی۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ’ میں اپنی جگہ خوش اور مطمئن ہوں، مجھے اس طرح کے تبصرے پریشان نہیں کرسکتے اور نہ ہی میں اس پر کچھ بھی کہنا چاہوں گی‘۔

واضح رہے کہ بعدازاں جریدے سے اس آرٹیکل کو حذف کردیا گیا۔

دوسری جانب نک جونس کے بھائی اور امریکی اداکار جو جونس نے ٹوئٹر پیغام میں 'دی کٹ' کے آرٹیکل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'جس نے بھی یہ لکھا، اسے شرم آنی چاہیے، پریانکا اور نک کے درمیان خوبصورت محبت ہے‘۔

اسی طرح نک جونس کی بھابھی نے بھی ٹوئٹر پیغام میں غصے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’ یہ مکمل طور پر غلط اور نازیبا ہے، انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ دی کٹ ایسے لوگوں کو جگہ دیتا ہے جو غیر اخلاقی چیزیں

پھیلاتے ہیں'۔

دوسری جانب اداکارہ سونم کپور نے بھی دی کٹ میگزین پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی تھی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

یہ شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جب کہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔