Add new Article

وقت قریب ہے کہ ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

06 دسمبر 2018

contentModel.content.description

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ وقت قریب ہے کہ ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے، افواج پاکستان کی زیادہ تر توجہ بلوچستان کی جانب ہے، تاکہ وہاں صورتحال بہتر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند سالوں میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری واقع ہوئی ہے اور یہاں دہشت گردی میں 99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کا کریڈٹ پاکستان رینجرز سندھ کو جاتا ہے، جس نے جانفشانی سے کام کیا ہے اور اس شہر کی روشنیاں واپس لوٹائی ہیں جبکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایک زمانے میں جرائم کی شرح کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا لیکن اب یہاں صورتحال بہت بہتر ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کے 3 مطالبات تھے، چیک پوسٹس میں کمی، مائنز کو کلیئر کروایا جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی۔