Add new Article

ایشیاء کی پرکشش خواتین کی فہرست: ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

06 دسمبر 2018

contentModel.content.description

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانوی میگزین 'ایسٹرن آئی' کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔

برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ہے، جب کہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔

اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔

ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جب کہ گزشتہ برس پریانکا پہلے نمبر پر تھیں۔اس سال پریانکا چوپڑا دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے جب کہ عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی آفیشل فہرست کل شائع ہوگی۔