این اے 95: الیکشن ٹربیونل نے عمران خان ( Imran Khan )کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی

06 دسمبر 2018

an ae 95 : election tribunal ne Imran Khan ki na-ahli ke liye darkhwast kharij kar di

لاہور: (دنیا نیوز) این اے 95 میں وزیراعظم کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا گیا، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان ( Imran Khan )کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی، عدالت نے وزیراعظم کی اہلیت پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دئیے۔

ووٹر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان ( Imran Khan )کے حلقہ این اے 95 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان ( Imran Khan )نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں، انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان ( Imran Khan )کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم ( Prime Minister ) عمران خان ( Imran Khan )کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی عذداری کے قابل سماعت نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، انتخابی عذرداری مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی، قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری کی تصدیق لاہور کی بجائے اسلام آباد کے اوتھ کمشنر سے کروائی گئی، درخواست گزار کراچی کا رہائشی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کس طرح درخواست دائر کر سکتا ہے۔

 21