آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: شہباز شریف Shehbaz Sharif کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

06 دسمبر 2018

aashiyina haosng scandal : Shahbaz shareef ko juditional remand par jail bhijwa diya gaya

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف Shehbaz Sharif کو جیل بھجوا دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔

شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل کا 2011 سے 2017 تک کا ریکارڈ ٹیکس ریٹرن میں شامل ہے، ذاتی 20 کروڑ کی اراضی کی رقم سے تحائف دیئے، جو بھی تمام رقم نکلوائی اپنے اکاونٹ سے نکلوائی، رمضان شوگر سے شہباز شریف Shehbaz Sharif کا کوئی تعلق نہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکیل نے استدعا کی کہ آشیانہ کیس میں میں سارے مفروضے ہیں، مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔ احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف Shehbaz Sharif کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif کو 13 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

 36