افغانستان Afghanistan میں قیام امن کیلئے خلوص نیت سے تعاون جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

05 دسمبر 2018

Afghanistan mein qiyam aman ke liye khuloos niyat se taawun jari rakhen ge, wazeer kharja

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان Pakistan کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان Afghanistan میں قیام امن پاکستان Pakistan کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان Pakistan خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات میں افغانستان Afghanistan میں قیام امن کے لیے پاکستان Pakistan کے تعاون اور مسئلے کے سیاسی حل پر بات چیت ہوئی۔ زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان Imran Khan کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان Pakistan کے تعاون سے متعلق صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان، افغانستان Afghanistan میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اس سے پہلے زلمے خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان Imran Khan سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

 72