وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا رواں ماہ قطر کے دورے کا امکان

01 دسمبر 2018

wazeer e azam Imran Khan ka rawan mah qutar ke doray ka imkaan

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان Imran Khan رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، عمران خان، امیر قطر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے اور پاکستانی افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران عمران خان Imran Khan امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان Imran Khan قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کریںگے اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان Pakistan میں سرمایہ کاری کی دعوت دیںگے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan قطری قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان Pakistan اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان Pakistan سے افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء بھی دورہ قطر میں ہمراہ ہوں گے۔

 89