خطے میں امن ہماری ضرورت اور ترجیح ہے، وزیر خارجہ

29 نومبر 2018

khittay mein aman hamari zaroorat aur tarjeeh hai, wazeer kharja

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کے بغیر پاکستان Pakistan میں سرمایہ کاری ممکن نہیں، افغانستان Afghanistan اور بھارت India کیساتھ بہتر تعلقات ہماری ضرورت ہے، وزیراعظم نے امن کے لیے نریندر مودی narendra modi کو خط بھی لکھا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف جب اپنا منشور مرتب کر رہی تھی تو ہمسایہ ملک ایک واضح مقصد کے تحت پاکستان Pakistan کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، پاکستان Pakistan کا مقدمہ لڑنے کے لیے کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں تھا، عمران خان Imran Khan نے مجھے پاکستان Pakistan کا مقدمہ لڑنے کے لیے ذمہ داری دی اور وزیر خارجہ کی شکل میں پاکستان Pakistan کو ایک وکیل دیا، اس کے بعد ہم نے دفتر خارجہ کو پہلے سے زیادہ فعال کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دفتر خارجہ کو موثر اور مضبوط بنانے کا پلان مرتب کیا کیونکہ خطے میں امن ہماری ضرورت اور ترجیح ہے، ہم نے سب سے پہلے فوکس افغانستان Afghanistan پر کیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر پہلا دورہ افغانستان Afghanistan کا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کل دکھائی دے رہا تھا کہ پڑوسی ملک کیا چاہتا ہے، ہمارا پڑوسی ملک پاکستان Pakistan کو تنہائی میں دیکھنا چاہتا ہے۔ حکومت نے نامور سفارتکاروں پر مشتمل مشاورتی کونسل تشکیل دینے اور اس کے علاوہ ثقافتی سفارتکاری کو بھی پروان چڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 41