نیا پاکستان Pakistan ہاؤسنگ منصوبہ کا عملی افتتاح جنوری 2019ء میں ہوگا

24 نومبر 2018

naya Pakistan haosng mansoobah ka amli iftitah January 2019 hamza mein hoga

لاہور: (دنیا نیوز) نیا پاکستان Pakistan ہاؤسنگ منصوبے کے سلسلے میں سب سے پہلے لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں کام شروع کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان Imran Khan عملی کام کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان Pakistan ہاؤسنگ منصوبہ کی مرکزی ٹاسک فورس کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 3 شہروں لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں منصوبے پر آغاز کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان Imran Khan جنوری 2019ء میں باضابطہ طور پر عملی کام کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو لینڈ بینک نے صوبے میں 10 لاکھ کینال زمین کی دستیابی کی نشاندہی کر دی ہے۔ اجلاس میں نیا پاکستان Pakistan ہاؤسنگ منصوبہ کے لئے پنجاب کی سطح پر بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے قرضے کے اجرا میں قانونی سقم دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بینکوں کی نشاندہی پر وزیراعظم نے معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے غریب افراد کے لئے سپانسر شیلٹر فاؤنڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، فاؤنڈیشن غریب افراد کو گھر کے لئے عطیات کے حصول میں مدد دے گی۔

حکومت نے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کر دیا ہے، اتھارٹی ہاؤسنگ کے معاملات کے قانونی اور دوسرے پہلوؤں پر نظر رکھے گی۔ مرکزی ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس سندھ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعدا زاں کے پی اور بلوچستان Balochistan میں اجلاس ہونگے۔

 80