’جتنا یہ پورا ہے اس سے لمبا تو عافیہ کا نام ہے‘

23 نومبر 2018

' jitna yeh poora hai is se lamba to Afia ka naam hai '

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا انتظار مداح بےصبری سے کررہے ہیں اور اب فلم کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

’میرے نام تو‘ نامی رومانوی گانے میں شاہ رخ خان کے ہمراہ انوشکا شرما کو دکھایا گیا، جس میں فلم کے مرکزی کردار کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

اس گانے میں ہولی کے تہوار کو دکھایا گیا، گانے کی موسیقی اجے اتل نے دی ہے۔

گانے کی گلوکاری ابھے جودہا پرکار نے کی ہے، جبکہ اس گانے کو ارشد کامل نے تحریر کیا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’زیرو‘ میں چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، کترینہ کیف فلم میں کامیاب اداکارہ بنی جبکہ انوشکا شرما کو امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی معذور لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا۔

فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف ببیتا نامی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

شاہ رخ خان نے بھی گزشتہ روز اس گانے کی ریلیز کا اعلان کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا تھا کہ ’باؤا کو پیار ہے، عافیہ اس ہی کے نام ہے‘۔

جس کے بعد انوشکا نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جتنا یہ پورا ہے اس سے لمبا تو عافیہ یوسفزئی بھنڈر کا نام ہے، پھر بھی مجھے کہتا ہے تو میرے نام ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم کا پہلا ٹریلر بھی رواں ماہ ریلیز کیا گیا تھا، جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 53