چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانیوالی بہادر خاتون پولیس افسر

23 نومبر 2018

cheeni consul khanaay par hamla nakaam banae waly bahadur khatoon police Afsar

کراچی: (ویب ڈیسک ) شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں بنایا گیا۔ خاتون پولیس افسر سہائی عزیز تالپور دیہی سندھ کی پہلی سی ایس پی ہیں جنہوں نے سخت محنت سے کامیابی حاصل کی۔

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگردوں نے علی الصبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن کی قیادت سندھ پولیس کی خاتون ایس ڈی پی او سہائی عزیز تالپور نے کی۔

حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا.

سہائی عزیز تالپور نے 2015 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس Russia میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سہائی عزیز تالپورسی ایس پی بننے والی دیہی سندھ کی پہلی خاتون ہیں۔

 124