معاشی بحالی مشن:‌ وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پرعرب امارات روانہ

18 نومبر 2018

muashi bahaali mission : wazeer e azam aik roza sarkari doraypr arab amarat rawana

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان Imran Khan ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات united arab emirates روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم Prime Minister کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات،علاقائی اوربین الاقوامی دلچسپی کےامور پر بات چیت ہو گی۔

وزیر اعظم Prime Minister عمران خان، ولی عہد Crown Prince ابوظہبی شیخ محمد بن زید کی دعوت پر آج متحدہ عرب امارات united arab emirates روانہ ہو گئے ہیں، وزیراعظم کا یہ ایک روزہ سرکاری دورہ ہے جس کے دوران شیخ محمد بن زید سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے فروغ، متحدہ عرب امارات united arab emirates میں موجود پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے علاوہ دو طرفہ تجارت اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔ وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan نائب صدر اور وزیر اعظم Prime Minister متحدہ عرب امارات united arab emirates شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسدعمر، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم، مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم Prime Minister کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات united arab emirates کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان Pakistan کو ادھار تیل سمیت پیکج ملنے کا بھی امکان ہے۔

 36